جاریہ ماہ امریکہ میں سونے کے بیت الخلا کی نیلامی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): امریکہ میں سونے کے بیت الخلاء کو نیلامی کے لیے رکھا گیا ہے ۔ اس کی بولی 10 ملین امریکی ڈالر سے شروع ہوگی ۔ اور یہ دنیا کا سب سے قیمتی بیت الخلا ہوگا ۔ سونے کے اس ٹائیلٹ کو اطالوی آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان نے ڈیزائن کیا تھا ۔ ساوتھ بز نے اعلان کیا کہ وہ اس سونے کے ٹائیلٹ کو امریکہ کے نام سے نیلام کریں گے ۔ نیلام گھر کا کہنا ہے کہ یہ ایک فنکارانہ ٹائیلٹ ہے جو روزمرہ کے استعمال کے لیے مکمل طور پر موزوں ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے مشہور گولڈن ٹائیلٹ کے عین برابر ہے جو 2019 میں انگلینڈ کے بلین ہم پیالیس سے چوری ہوگیا تھا ۔ سونے کے اس ٹائیلٹ کی نیلامی 18 نومبر کو نیویارک میں کی جائے گی ۔ اس کی ابتدائی قیمت اسے بنانے میں استعمال ہونے والے 101.2 کلو گرام سونے کی قیمت پر رکھی گئی ہے ۔ اس کی موجودہ قیمت تقریبا 10 ملین ڈالر ہے ۔ 18 نومبر کو نیلامی میں پتہ چلے گا کہ یہ کتنی زیادہ قیمت میں جائے گی اور یہ کافی دلچسپی کا باعث بھی ہوگا ۔۔ ش