جازان : آوارہ کتوں نے بچی کو زخمی کر دیا

   

ریاض : سعودی عرب کے صوبے جازان آوارہ کتوں نے ایک 7 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد بچی “عرفات” کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔عرفات کے والد نے مقامی میڈیا کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ان کی بیٹی ہسپتال سے گھر آ گئی ہے تاہم بچی کی رانوں کے بیچ مختلف زخمیوں کے سبب وہ صاحبِ فراش ہے۔والد کے مطابق وہ بازار جانے کے لیے راستے میں تھے کہ اس دوران میں آوارہ کتوں نے ایک چوک پر ان کی بیٹی پر حملہ کر دیا اور اس کے ننھے جسم کو بھنبھوڑ ڈالا۔بچی کے والد نے ان آوارہ کتوں کے سنگین خطرات پر زور دیتے ہوئے ان کے ساتھ نمٹنے کا مطالبہ کیا۔