جامعتہ المومنات میں آج جلسہ تقسیم اسناد برائے عصری علوم ،بحیثیت مہمان خصوصی جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی شرکت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /21 جولائی ( راست ) جامعتہ المومنات مغل پورہ میں 22 جولائی بروز پیر 10 بجے دن جلسہ تقسیم اسناد برائے عصری علوم و پانچ دینی کتب کی رسم اجراء امیر شریعت مفتی محمد حسن الدین صدر مفتی جامعتہ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس جلسہ میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج محمد قمرالدین صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ اسٹیٹ ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب وحید احمد ایڈوکیٹ رکن وقف بورڈ اور الحاج محمد معز چودھری شرکت کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز طالبات جامعتہ المومنات کی قرات و نعت شریف سے ہوگا ۔ خیر مقدمی کلمات مفتی حافظ محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلی جامعتہ المومنات ، کلمات تشکر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ادا کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس موقع پر مکتبہ المومنات جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام 5 دینی کتب بنام ’’ اوامرونواہی‘‘ مصنفہ مفتیہ حافظہ رضوانہ بیگم ( زرین ) بمقام معاشرہ کی تعمیر میں اسلامی نظام تربیت کا حصہ ، مصنفہ ڈاکٹر مفتیہ ناظمہ عزیز مومناتی بنام، صحابہ کرام کی سیرت و عربی ادب کا جائزہ ، مفتیہ تہمینہ تحسین مومناتی بنام ، سیرت حضرت سیدنا عائشہ صدیقہؓ مصنفہ مفتیہ حافظہ نازیہ عزیز مومناتی بنام ’’ دکن کے حفاظ کرام کی خدمات ‘‘ مصنفہ مفتیہ حافظ آمنہ بتول مومناتی کی رسم اجراء بدست مہمانان خصوصی عمل میں لائی جائے گی ۔