جامعہ الازہر نے سری لنکا بم دھماکوں کی مذمت کی

   

قاہرہ 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی جامعہ الازہر نے سری لنکا میں دہشت گردوں کے بم حملوں کی شدید مذمت کی ہے جو ایسٹر کے موقع پر چرچس اور ہوٹلوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ہیں اور ان میں 200 زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جامعہ الازہر کے ٹوئیٹر اکاونٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ کوئی انسان اس طرح کی کوئی حرکت کرسکتا ہے ۔ جامعہ کے مفتی اعظم شیخ احمد الطاوی نے یہ بیان جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے تمام ہی مذاہب کی تعلیمات کے مغائر ہیں۔