جامعہ انواریہ کے زیر اہتمام سجدۂ سہو کے مسائل پر ڈی وی ڈی کی مفت تقسیم

   

بیاد حضرت شیخ الاسلام امام انوار اللہ فاروقی ؒبانی جامعہ نظامیہ و جناب عابد علی خان صاحب ؒ بانی ادارۂ سیاست
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ (راست) ۔ مولانا سید محمد عبدالواسع حسینی المعروف امان اللہ نورانی ناظم جامعہ انواریہ وجانشین حضرت نورانی پاشاہ ؒ کے بموجب جامعہ انواریہ حافظ بابا نگر کے زیر اہتما م مفتی عمران عثمانی نظامی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کی خوبصورت آواز میں صحاح ستہ کی مشہور کتاب ’’ابوداؤد‘‘میں موجود احادیث شریفہ کی روشنی میںسجدۂ سہو کے مسائل کے بیان کی ڈی وی ڈی کی اجرائی اور مفت تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس ڈی وی ڈی میں(۱)نماز کے دوران رکعت اور سجدہ کی تعداد میں شک ہوجائے تو کیا کریں(۲) نماز سے متعلق شک کو امام اپنے دماغ سے کیسے نکالیں؟(۳) سجدۂ سہو کے دو سجدوںکا نام پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا رکھا؟(۴) نماز میں بھول پر شک ہونے کے بعد یقین کی طرف جانے کی کیفیت کا بیان(۵) اکثر نماز میں ہوا خارج ہونے کا وسوسہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے(۶) سجدۂ سہو کب اور کیسے کریں؟ (۷) قاعدۂ اولیٰ چھوڑکر تیسری رکعت کے قیام میں چلا جائے تو کیا حکم ہے؟(۸)تشہد کے بغیر کوئی نماز مکمل نہیں ہوتی(۹) سلام پھیرنے کے بعد کس رُخ پر بیٹھیں عصر اور فجر میں(۱۰) نماز کے بعد غیر عربی میںدعا کرنا کیسا ہے؟(۱۱)اپنے گھر کو نفل نمازوں سے بھی آباد رکھو (۱۲)فجر کے علاوہ سنت اور نفل نماز مسجد میں کون ادا کریگاکے مسائل پر مبنی ڈی وی ڈی کی رسم اجراء علامہ مولانا سیدشاہ عمر ہاشمی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و صدر دائرۃ المعارف العثمانیہ کے ہاتھوں سے عمل میں آئی۔ اس موقع پرمولانا سید شاہ قاضی لطیف علی قادری نائب مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ و صدر قاضی قلعہ محمد نگر ومولانا سید محمد عبدالواسع حسینی بخاری چشتی المعروف امان اللہ نورانی جانشین حضرت نورانی پاشاہ ؒ ومعتمد تصوف ریسرچ سنٹر اور مولانا فاروق عزیز باسط نظامی صدر نشین تصوف ریسرچ سنٹر ودیگر حضرات موجود تھے۔باب العلم انواریہ ایجوکیشنل سوسائٹی اور تصوف ریسرچ سنٹر کے تعاون سے مفت ڈی وی ڈی حاصل کرنے کیلئے ناظم اعلیٰ جامعہ انواریہ سے راست یا فون نمبر +91 9700662967پر ربط کریں۔