نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) تقریباًچار دہائیوں کے بعد وزارت تعلیم کی جانب سے حال ہی میں چھ تدریسی آسامیوں کی منظوری کے ساتھ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ڈپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس قائم کرنے کی منظوری ملی۔ یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔جامعہ 1985سے مستقل فیکلٹی اراکین کے بغیر بیچلر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس چلارہی ہے ، نئی آسامیاں آنے سے اس اہم پروگرام میں نئی توانائی اور نیا جوش پیدا ہوگا۔ شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔