ممبئی: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر دہلی پولیس کا تشدد و ظلم کے خلاف آواز ہر گوشہ سے اٹھ رہی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ پر پولیس کے تشدد کے پر مبنی ویڈیوز سے مجھے بہت تکلیف ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے تاحال سی اے اے پر اپنا کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا کیونکہ پہلے ہمیں اس تعلق سے معلومات حاصل کرنی چاہئے، لیکن جامعہ ملیہ کے ویڈیوز نے میرے رونگٹے کھڑے کردئے ہیں۔ مجھے دکھ و افسوس ہواان ویڈیوز کو دیکھ کر۔ انہوں نے کہا کہ میں ذمہ دار شخص ہونے کے ناطے پہلے میں سی اے اے اور این آر سی کے بارے میں اچھی طرح معلومات حاصل کرلوں اس کے بعد میں اس پر کچھ کہہ سکوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ بھی کہنے سے کسی سے نہیں ڈرتی لیکن مجھے کچھ کہنے سے قبل اس تعلق جانکاری حاصل کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ تاپسی پنو نے کئی ہندی تلگو فلموں میں کام کیا ہے۔