نئی دہلی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج پیش آئے فائرنگ کا واقعہ بی جے پی قائدین کی اشتعال انگیز تقاریر کا نتیجہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ بی جے پی کی سازش ہے تاکہ دہلی اسمبلی انتخابات کو ملتوی کیا جائے کیوں کہ زعفرانی پارٹی جانتی ہے کہ اُسے انتخابات میں شکست ہوگی۔ عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ نے الزام عائد کیاکہ اِس واقعہ کے پس پردہ بی جے پی سازش کررہی ہے جس نے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر یہ حرکت کی ہے۔