جامعہ میں طالب علم پر فائرنگ کرنے والا ملزم زیر تحویل

   

نئی دہلی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے گروپ میں شامل ایک نوجوان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو جووینائیل جسٹس بورڈ نے 14 دن کی حفاظتی تحویل میں دیدیا ہے۔ ملزم کو آج دوپہر بورڈ سے رجوع کیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (کرائم) راجیش دیو نے یہ اطلاع دی اور کہاکہ ملزم کی ہڈیوں کا معائنہ کروایا جائے تاکہ اس کی عمر کا پتہ چل سکے۔ ملزم نے گزشتہ روز جامعہ میں سی اے اے کیخلاف احتجاج کرنے والے گروپ پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک طالب علم شاداب فاروق زخمی ہوگیا تھا۔ ملزم نے ’یہ لو آزادی‘ کہتے ہوئے فائرنگ کی تھی۔