جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین جلد ہی تیار کی جائے گی:بائیڈن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہیکہ انتظامیہ سے ضروری سفارش کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین جلد تیار کی جائے گی۔ بائیڈن نے جمعرات کو نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہا‘‘اگر امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اس نئی ویکسین کے استعمال کو منظوری دیتی ہے توہمارے پاس جانسن اینڈ جانسن ویکسین جلد تیار کرنے کا منصوبہ ہے ’’۔جانسن اینڈ جانسن نے فائزر اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین لگانے والی تیسری دوا ساز کمپنی بننے جارہی ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین سنگین وباکے کیسز میں 85 فیصد موثر ہے اور اس کی دو کے بجائے ایک ہی خوراک موثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک 5 کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے کے ساتھ ہم سب سے آگے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلہ امریکہ میں یومیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دیئے جارہے ہیں۔