جان بولٹن کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کا انکشاف

   

واشنگٹن : امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب نے سازش تیار کی تھی۔ وزارت انصاف کے ایک اہلکار جو تحقیقات پر مامور ہیں کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس سے وابستہ کم از کم دو ایرانی اس کارروائی کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وزارت انصاف کا ایک اہلکار جو تحقیقات سے واقف ہے۔ذرائع نے واشنگٹن ایگزامینر کو بتایا کہ محکمے کے پاس ایرانیوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، لیکن بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاران افراد کے خلاف عوامی الزامات کی مزاحمت اس خوف سے کر رہے ہیں کہ ایسا کرنے سے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ تک پہنچنے کی ان کی کوششوں کو پٹڑی سے اتار دیا جائے گا، جو اس وقت تکمیل کے قریب ہے۔