جاوید اختر کے گھنگوٹ والے بیان پر بوکھلا گئی کرنی سینا، پڑھیے کیا کہا کرنی سینا کے سربراہ نے۔

,

   

معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک پروگرام کے دوران برقع سے پہلے گھونگھٹ پر پابندی لگانے کو لے کر ایک بیان دیا تھا۔ جاوید اختر کے اس بیان کے بعد کرنی سینا کافی ناراض ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر کرنی سینا کے صدر جیون سنگھ سولنکی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے۔ سولنکی نے کہا کہ اگر جاوید اختر نے تین دن کے اندر معافی نہیں مانگی تو انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے اس 45 سیکنڈ کے ویڈیو میں سولنکی نے کہا کہ جاوید کو اپنا وقار سمجھنا چاہئے۔ راجستھان جیسی ریاست کی ثقافت پر وہ انگلی نہ اٹھائیں۔ یا تو جاوید اختر تین دن کے اندر اس بیان پر معافی مانگ لیں یا پھر کرنی سینا کی مخالفت برداشت کرنے کے لئے وہ تیار ہو جائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کرنی سینا ایسے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ بھنسالی صاحب سے پوچھ لینا، کرنی سینا کس طرح سے جواب دیتی ہے۔ اگر راجستھان کی ثقافت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو کرنی سینا اس کی آنکھ باہر نکالنے کی ہمت رکھتی ہے۔