جاپان میں بارش سے تباہی‘ 3افراد لاپتہ

   

ٹوکیو : جاپان کے صوبہ ایہائم میں شدید بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 3 افراد لاپتا ہوگئے۔ حکام نے بتایا ہے لکڑی کی 2 منزلہ عمارت میں مقیم افراد کی کوئی اطلاع نہیں ہے جن کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب خطرات کے پیش نظر ماتسویاما شہر میں 22 ہزار 62 افراد کو انخلا کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس کے بعد وہاں کے رہنے والوں نے اپنے ساز و سامان اکٹھا کرکے نقل مکانی کی تیاری کرلی ہے۔

نائجیریا: بچوں میں ایڈز کی
بیماری میں اضافہ
ابوجا : نائجیریا کی حکومت کے مطابق 140,000 بچے ایچ آئی وی وائرس سے متاثر ہیں۔ ایچ آئی وی انفیکشن کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے باوجود بچوں کا علاج 95 فیصد عالمی معیار کے مقابلہ میں محض 35 فیصد معیاری رہا ہے۔ دارالحکومت ابوجا میں ایچ آئی وی اور پیڈیاٹرک ایڈز ایکسلریشن پلان کمیٹی کے قیام پر اجلاس خطاب کرتے وزیر مملکت صحت ڈاکٹر تونجی الاؤسا نے کہا ایچ آئی وی انفیکشن اب بھی بچوں کی بقا کیلئے بڑا خطرہ ہے۔