جاپان میں بلٹ ٹرین کا دروازہ دوران سفر کھلا رہ جانے کا واقعہ، حکام نے معذرت خواہی کرلی، کوئی حادثہ نہیں۔

,

   

ٹوکیو: دنیا کی تیز رفتار ٹرین بلٹ ٹرین نے 380مسافرین کو لئے 280کیلومیٹر کاسفر ٹرین کے ایک کوچ کا دروازہ کھلا رکھتے ہوئے کیا۔ یہ دروازہ مکمل طور پر کھلا تھا۔ خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے بات بتائی۔ محکمہ ایسٹ ریلوے کے عہدیدارنے بتایا کہ ٹوکیو میں ہایا بوسا نامی ٹرین جس کا نمبر 46ہے جو نارتھ ایسٹرن جاپان کے سنڈائی اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ 280

کیلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد اسے ایمرجنسی طور پر روک دیا گیا کیونکہ اس ٹرین کے ایک کوچ کادروازہ مکمل طور پر کھلا رہ گیا تھا۔ ریلوے عہدیدار نے مزید کہا کہ اس وقت ٹرین میں 340مسافرین سفر کرہے تھے۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ ہم اس غلطی کے لئے معذرت چاہتے ہیں۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی حادثہ کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جاپان ایک ہائی اسپیڈ ٹرین سسٹم والا ملک ہے۔ یہاں ٹرین کے معاملہ میں بہت زیادہ حفاظتی اقدامات کئے جاتے ہیں۔

بلٹ ٹرین دنیا کی تیز ترین مانی جاتی ہے ۔ بلٹ ٹرین انتہائی ٹکنالوجی سے لیس ہیں۔ زلزلے آنے کی صورت میں یہ ٹرینیں خود بخود آہستہ چلنے لگتی ہیں۔