جاپان میں شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی

   

ٹوکیو: جاپان میں بچوں کی شرح پیدائش 2023 میں مسلسل آٹھویں سال گھٹ کر ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بچوں کی شرح پیدائش میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، بچوں کی پیدائش کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید 5.1فیصد کم ہوکر 758,631 ہو گئی، جب کہ شادیوں کی تعداد 5.9 فیصد کم ہو کر 489,281 ہو گئی۔