ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کو ایک تعمیراتی مقام پر ایک بڑی کرین الٹنے اور قریبی گاڑیوں پر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ٹوکیو پولیس نے کہا کہ کرین ملبے کو اٹھارہی تھی جب وہ ایک وین، ایک ٹرک اور دوسری گاڑی کے اوپر پلٹ گئی۔ اس دوران ایک 50 سالہ شخص وین میں پھنس گیا اور بعد میں دم توڑ گیا جبکہ ٹرک میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔