جاپان میں ہیومن واشنگ مشین کی فروخت کا آغاز ، قیمت 3.4 کروڑ روپئے

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : جاپانی کمپنی سائنس انک کی جانب سے ’میراٹی ہیومن واشنگ مشین ‘ کا آغاز کیا ہے جس کی قیمت 3,85,000 ڈالر ( تقریباً 3.4 کروڑ روپئے ) ہے ۔ یہ مشین ایک ہائی ۔ ٹیک آٹو میٹک اسپا پاڈ کی طرح کام کرتا ہے جو اس میں رہنے والے کو 15 منٹ میں سر سے پیر کے انگلیوں تک دھو سکتا ہے ۔ یہ مشین اس کا استعمال کرنے والوں کو مائیکرو ببلس کا استعمال کرتے ہوئے واش کرتا ہے ۔۔ A