جاپان: کلینک میں آتشزدگی 5 افراد ہلاک، 28 زخمی

   

ٹوکیو : جاپان کے اوساکا میں ایک کلینک میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 28 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 27 کو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کی تشخیص کے ساتھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق کتاشنجی میں جاپان ریلوے اوساکا اسٹیشن کے قریب واقع 6 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع کلینک میں آگ لگ گئی۔ کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 20 منٹ پر آگ کی اطلاع موصول ہونے پر کثیر تعداد میں فائر بریگیڈ ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔آگ کو مختصر وقت میں بجھا دیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے NHK کے مطابق آگ کی وجہ سے5 افراد ہلاک اور 28 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
صوبائی پولیس اہلکاروں کے مطابق آگ ایک 60 سالہ شخص کے بیگ سے ٹپکتے محلول کی وجہ سے لگی ہے اور یہ لْوٹ مار اور ڈکیتی کی واردات ہو سکتی ہے۔