جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم کی راہ ہموار

   

ٹوکیو۔4؍اکتوبر ( ایجنسیز )جاپان کی حکمران جماعت نے سخت گیر قدامت پسند سانائے تاکائچی کو اپنا سربراہ منتخب کرلیا جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ یہ فیصلہ سرمایہ کاروں اور ہمسایہ ممالک کے لیے بھی چونکا دینے والاہے۔میڈیاکے مطابق جنگ عظیم دوم کے بعد کے سے جاپان پر حکمرانی کرنے والی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے 64 سالہ سانائے تاکائچی کو اس مقصد کیلئے منتخب کیا تاکہ عوامی اعتماد بحال کیا جا سکے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ناراض ہو کر حزبِ اختلاف کی ان جماعتوں کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں جو مراعات اور تارکین وطن پر پابندیوں کا وعدہ کر رہی ہیں۔پارلیمان میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے رائے شماری 15 اکتوبر کو متوقع ہے۔ حکمران اتحاد کے پاس سب سے زیادہ نشستیں ہونے کے باعث سانائے تاکائچی کے کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔