…… جب کملا ہیریس ہنس پڑیں

   

واشنگٹن ۔ امریکی نائب صدر کملا ہیریس جنگ زدہ ملک یوکرین کے پناہ گزینوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ہنس پڑیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کملا ہیریس جمعرات کے روز وارسا میں پولینڈ کے صدر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کملا ہیریس سے پوچھا کہ کیا امریکہ یوکرائنی مہاجرین کو لے جائے گا؟ جواب دینے سے پہلے کملا ہیرس نے پولینڈ کے صدر کی طرف دیکھا کہ آیا وہ پہلے جواب دینا چاہیں گے، پہلے اُن کی طرف دیکھ کر ہنستی رہیں اور پھر کہا کہ درحقیقت ضرورت میں ہی اصل دوست کا پتا چلتا ہے۔ بعدازاں پولینڈ کے صدر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ نے واقعی کملا ہیریس سے یوکرین کے پناہ گزینوں کے لیے کونسلنگ کے عمل کو تیز کرنے میں مدد کرنے کو کہا ہے۔