جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی

   

نئی دہلی: دسمبر 2021 میں ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے جتیندر نارائن تیاگی نے جمعہ کی صبح ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی، جس کے بعد تیاگی کو جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ جتیندر نارائن تیاگی کی عبوری ضمانت ختم ہو چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے 29 اگست کو دیئے گئے حکم کے مطابق انہیں کل عدالت میں خودسپردگی کرنی تھی۔