ریاست نگر میں برقی شاک سے نوجوان کی موت
دو خاندانوں میں ماتم ، رمضان کے بعد شادی کیلئے تیاریوں کے دوران سانحہ
حیدرآباد/12 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ ریاست نگر میں پیش آئے ایک افسوس ناک واقع میں نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ نوجوان کی موت سے افراد خاندان بلکہ دو خاندانوں پر سکتہ طاری ہوگیا چونکہ جس نوجوان کی برقی شاک کے ذریعہ موت ہوئی اس نوجوان کی رمضان المبارک کے بعد شادی مقرر تھی اور تیاریاں جاری تھیں۔ جو اپنے مکان میں مشتبہ طور پر پیش آئے برقی شاک کے حادثہ میں فوت ہوگیا ۔ جسکی شناخت 29 سالہ محمد جہانگیر کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ جہانگیر ریاست نگر علاقہ کے ساکن محمد یوسف کا بیٹا تھا جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ گذشتہ سال اکٹوبر میں جہانگیر کی منگنی ہوئی تھی اور اس کی شادی جاریہ سال اپریل میں طئے ہوئی تھی جہانگیر اپنے مکان میں شادی کی تیاریوں میں تھا اور اپنا پورشن تیار کر رہا تھا ۔ سارے خاندان میں خوشی و مسرت کا ماحول تھا اور جہانگیر کے پورشن کی تیاری میں اس کے بھائی رشتہ دار بھی اس کا ساتھ دے رہے تھے ۔ ایک شادی کی تیاریاں جاری تھیں مکان کی تعمیر کا کام بھی جلد از جلد تکمیل کرنے کے اقدامات کئے جارہے تھے ۔ یہ سانحہ پیش آیا جو خوشی کے گھر کو ماتم کے گھر میں بدلنے کا سبب بن گیا۔ جہانگیر کے بڑے بھائی ارشد کی شکایت پر سنتوش نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جہانگیر گھر میں چھوٹا تھا ۔ یہ لوگ دو بھائی اور چار بہنیں ہیں جن میں جہانگیر چھوٹا تھا ۔ تمام بہنوں اور بڑے بھائی کی شادی ہوچکی ہے اور جہانگیر کی شادی طئے ہوچکی تھی اور گھر کی آخری شادی ہونے کے سبب تمام اپنے طور پر خوشیاں منانے کی تیاریاں کر رہے تھے اور مکان کی دوسری منزل پر جہانگیر کا پورشن تیار کیا جارہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر جہانگیر فوت ہوگیا ۔ سنتوش نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
شہر کے مضافات میں مرغ بازی کا اڈہ بے نقاب
64 افراد زیر حراست ، 50 کاریں ، 80 مرغ اور 30 لاکھ روپئے ضبط
حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے مضافات میں مرغ بازی کے ٹھکانے کو پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کارروائی انجام دی ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد اور معین آباد پولیس نے کارروائی انجام دیتے ہوئے 64 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ اطلاع کے بعد ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندرنگر زون سرینواس اے سی پی چیوڑلہ اور معین آباد انسپکٹر کے علاوہ 50 پولیس ملازم اس کارروائی میں شریک تھے ۔ حسین آباد کے علاقہ تول کٹہ میں جس مقام پر مرغ بازی جاری تھی اس مقام کا پولیس نے محاصرہ کرلیا اور کسی بھی شخص کو جو مرغ بازی میں شریک تھا ۔ فرار ہونے کا موقع فراہم نہیں کیا اور مقام واردات سے 64 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کارروائی میں 50 کاروں اور 80 مرغ کو ضبط کرلیا جنہیں مرغ بازی کیلئے لایا گیا تھا ۔ اور بڑے پیمانے پر رقم لگائی جارہی تھی ۔ پولیس نے مقام واردات سے 30 لاکھ روپئے بھی ضبط کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق آرگنائز کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے بتایا گیا کہ 10 افراد کا تعلق تلنگانہ سے ہے جبکہ باقی کا تعلق ریاست آندھراپردیش کی برسر اقتدار جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔ تول کٹہ میں منگل کی رات کی گئی کارروائی کا پولیس جائزہ لے رہی ہے اور تمام حراست میں لئے گئے افراد اور ان کی گاڑیوں کو معین آباد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع
گچی باؤلی میں قحبہ گری کا ریاکٹ بے نقاب ، خواتین اور گراہک گرفتار
حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے آبادی میں چلائے جارہے بین ریاستی قحبہ گیری کے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور دو خواتین کو جسم فروشی کے ٹھکانے سے آزاد کروایا ۔ ایس آو ٹی نے گچی باؤلی حدود میں کارروائی انجام دی تاہم جسم فروشی کے آرگنائزرس پولیس کارروائی سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے بہت جلد انہیں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رہائشی علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا تھا ۔ خفیہ اطلاع پر اسپیشل آپریشن ٹیم نے اس فلیٹ پر دھاوا کیا ۔ دو جسم فروش خواتین کے ساتھ دو گراہکوں کو بھی حراست میں لے لیا اور آرگنائزرس کی تلاش جاری ہے ۔ ع