جرائم کے انسداد کیلئے اقدامات کریں : ایس پی

   

یلاریڈی : ضلع بھر میں جرائم کا فیصد کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات ضلع ایس پی سرینواس ریڈی نے کہی ۔ انھوں نے یلاریڈی پولیس اسٹیشن کا رات دیر گئے دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ کی تنقیح و معائنہ کیا ۔ انھوں نے اخباری نمائندوں کو مزید بتایا کہ پرانے مجرمین کو تحصیلدار کے سامنے مچلکہ کیا جارہا ہے ۔ اگر یہ لوگ دوبارہ جرم کریں تو انھیں ایک لاکھ روپئے کی ضمانت کی پابندی لگائی جارہی ہے ۔ انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ گٹکھا فروخت کرنے والوں کی اطلاع دیں اور ٹرافک قوانین پر ہر گاڑی راں کو عمل آوری کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر سرینواس و سب انسپکٹر راجیا موجود تھے ۔