جرمنی بھی شدید طوفان اور آندھی کی زد میں

   

برلن : جرمنی کے جنوب میں واقع ریاست باویریا میں شدید بارشیں سیلاب پیدا ہونے کا موجب بنی ہیں۔میٹل فرینکن محکمہ پولیس کے بیان کے مطابق، نیورمبرگ شہر اور اس کے اطراف میں شدید بارشوں اور آندھی سے درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے اور چھتوں کی ٹائلیں گرنے کے نتیجے میں متعدد مقامات پر مالی نقصان ہوا ہے۔تہہ خانوں اور زیر زمین گیراج بھی زیر آب آگئے۔ گاڑیاں انڈر پاسز میں ڈوب گئیں، کئی گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔ جرمن پریس میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی ٹیمیں ربڑ کی کشتیوں کے ذریعہ فرائض ادا کر رہی ہیں۔

لیتھوانیا کے وزیراعظم مستعفی
ٹوپولو : لیتھوانیا کے وزیراعظم کرسیانس کارینس نے اپنا استعفی صدر ایڈگر رینکیویکس کو پیش کر دیا ہے۔ کارینز نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ لیتھوانیا کے مستقبل کیلیے میں اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔کارینز نے کہا کہ ایک معنی خیز اور مثبت تبدیلی،خوشحالی اور اقتصادی ترقی کی جانب گامزن مضبوط حکومت کے قیام کے لیے میں نے اپنا استعفی صدر رینکیویکس کو پیش کر دیا ہے۔ کارینز نے 14اگست کو اپنے بیان میں استععفی سے متعلق اتحادی جماعتوں اور قومی اتحاد کو ہدف بنایا تھا۔جدید اتحاد پارٹی کے لیڈر کارینز نے وزارت عظمی کے لیے ایویکا سیلینیا کو امیدوار نامزد کیا تھا۔