جرمنی میں ریل حادثہ، چار افراد ہلاک

   

برلن۔ جرمنی میں گزشتہ روز پیش آئے ریل حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ جمعہ کے دن جنوبی صوبے باویریا میں ایک مسافر بردار ریجنل ٹرین پٹری سے اتر کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ان میں سے پندرہ افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 12 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے اور گاڑی کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔