جرمنی میں مرسیڈیز کے پلانٹ پر فائرنگ ،2 افراد ہلاک

   

برلن : جرمن کار ساز ادارے مرسیڈیز کے ایک پلانٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں2افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمن نشریاتی ادارینے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جرمنی کے شہر سنڈیلفنگن کے علاقہ شٹٹ گارٹ کے جنوب مغرب میں گزشتہ روز مرسڈیز کے اس پلانٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں اس فرم کی فلیگ شپ ایس کلاس گاڑی تیار کی جاتی ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔ جن کی عمریں 42سال ہیں، فائرنگ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے خصوصی آپریشن کے دوران متاثرہ مقام کو سیل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے پس پردہ محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔ حکام نے تصدیق کی کہ واقعہ میں ملوث 54 مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
استاد کے قتل کی ستائش پر برطانوی شہری کو قید کی سزا
لندن : فرانسیسی استاد سامویل پیٹی کے قتل کی تعریف کرنے اور ان کے کٹے ہوئے سر کی تصاویر پوسٹ کرنے والے اجمل شاہپل کو برطانیہ کی ایک عدالت نے ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 41 سالہ اجمل شاہپل کو برمنگھم کی کراؤن کورٹ نے مارچ میں مجرم قرار دیا تھا۔ شاہپل پر جرم ثابت ہوا تھا کہ اس نے دہشت گردی کرنے اور اس کو ہوا دینے کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹوئٹر پر شاہپل نے پیٹی کے قاتل کو شیر کی طرح بہادر قرار دیا تھا۔ قاتل نے اس فرانسیسی استاد کا قلم کردہ سر پیرس کی گلیوں میں پھینک کر تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں، جب کہ شدت پسندوں نے وہ تصاویر پھیلائی تھیں۔ اجمل شاہپل نے بھی یہ تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، ایک گستاخ جہنم میں چلا گیا۔