برلن : جرمنی میں ہنگامی طبی امداد دینے والے اہلکاروں کی ملک گیر تنظیم نے حکومت سے فوری طور پر دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن اور ویکسین مہم تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمرجنسی اسٹاف کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران مزید ایک ہزار مریض آئی سی یو میں داخل کیے گئے ہیں اور اگر یہی رجحان رہا تو ایک مہینے میں ہسپتال پوری طرح بھر جائیں گے۔ جرمنی میں چانسلر انجیلا مرکل سماجی پابندیاں سخت رکھنے کے حق میں ہیں لیکن انہیں علاقائی حکومتوں اور کاروباری تنظیموں کی مخالفت کا سامنا ہے۔