برلن، 26 اگست (یو این آئی) جرمن حکومت پر درجنوں تنظیموں نے زور دیا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ، وہ اُن ہزاروں افغانوں کی مدد کرے جنہیں پاکستان سے جبری طور پر واپس بھیجنے کا خطرہ ہے ، حالانکہ برلن نے ماضی میں انہیں پناہ دینے کی پیشکش کی تھی۔ جرمن بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منظم کی گئی اس اپیل پر 50 سے زائد گروپوں اور اداروں نے دستخط کیے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ فوری کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ 2 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو طالبان کے زیرانتظام افغانستان واپس بھیجنے سے بچایا جاسکے ۔