جسمانی دوری کو یقینی بنانے عصری ٹکنالوجی کا استعمال: ڈی جی پی

   

حیدرآباد ۔ 27مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران جسمانی دوری کے لزوم کو یقینی بنانے کیلئے ریاستی پولیس عصری ٹکنالوجی کا استعمال کررہی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے آج بتایا کہ حیدرآباد ، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ حدود کی سڑکوں پر جسمانی دوری کا پتہ لگانے کیلئے ’’ ڈیپ لرننگ ٹکنالوجی ‘‘کا استعمال کیا جائے گا جو ملک کا پہلا اقدام ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تین کمشنران اپنے کمانڈ کنٹرول سنٹرس کے ذریعہ اس ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کا پتہ لگائے کہ اس علاقہ میں جسمانی فاصلے کی دوری کے لزوم کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام پولیس عہدیداران تمام شہریان میں شعور بیداری کیلئے موثر اقدامات کریں اور جسمانی دوری کو یقینی بنانے کیلئے توجہ دیں ۔