جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کو ہماچل ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش، سپریم کورٹ کالجیم کی قرارداد

   

حیدرآباد۔21۔اپریل (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کالجیم نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ کو ہماچل پردیش ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ ڈی وائی چندر چوڑ کی زیر قیادت کالجیم میں جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوزف شامل ہیں۔ کالجیم نے اپنی قرارداد میں کہا کہ جسٹس ایم ایس رامچندر راؤ تلنگانہ ہائی کورٹ سے تعلق رکھنے والے ججس میں سینئر موسٹ ہیں۔ تلنگانہ کو ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کے عہدوں میں مناسب نمائندگی حاصل نہیں ہے۔ جسٹس ایم ایس رام چندرا راؤ کو ہائی کورٹس میں خدمات کا وسیع تر تجربہ ہے۔ جسٹس راؤ کو جون 2012 ء میں متحدہ آندھراپردیش کی ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا ۔ ڈسمبر 2014 ء میں انہوں نے باقاعدہ جج کی ذمہ داری سنبھالی۔ تلنگانہ کی تقسیم کے بعد انہوں نے تلنگانہ ریاست کو اختیار کیا اور کچھ عرصہ تک تلنگانہ ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس رہے۔ جسٹس راؤ کے والد جسٹس ایم جگناتھ راؤ 1997 ء تا 2000 سپریم کورٹ کے جج رہے۔ وہ لا کمیشن کے صدرنشین بھی تھے۔ سپریم کورٹ کالجیم میں جسٹس رام چندر راؤ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ر