جسٹس بھوئیاں اور جسٹس بھٹی کا حلف

   

نئی دہلی: جسٹس اجل بھوئیاں اور جسٹس ایس وینکٹنارائن بھٹی نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے آج سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں دونوں ججوں کو عہدے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کے کل منظور شدہ 34 عہدوں کے مقابلے ان کی تعداد 32 ہو گئی ہے ۔جسٹس بھوئیاں کی مدت کار 2 اگست 2029 اور جسٹس بھٹی کی 6 مئی 2027 رہے گی۔