نئی دہلی :چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سنجیو کھنہ 13 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں، جن کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس بھوشن گوائی کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ وہ ملک کے 52ویں چیف جسٹس ہوں گے ۔جسٹس بھوشن گوائی اس وقت سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور انہیں چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے ۔ وہ ناگپور بار ایسوسی ایشن کے تیسرے رکن ہیں جو ملک کے چیف جسٹس بننے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل جسٹس محمد ہدایت اللہ اور جسٹس شرد بوبڈے ناگپور بار ایسوسی ایشن سے چیف جسٹس بن چکے ہیں۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 14 مئی کو جسٹس بھوشن گوائی کو چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔ بھوشن گوائی کا تعلق امبیڈکرنظریاتی تحریک کے پس منظر سے ہے ۔