ٹورنٹو : کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو حکومت میں اپنا رہا سہا وقت دلچسپ انداز میں گزارا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے ایک فوٹوگرافر نے اس لمحے کو کیمرے میں قید کر لیا جب جسٹن ٹروڈو اپنی دارالعوام کی نشست کو ایوان سے باہر لے جارہے تھے، جوایک طرح سے ان کے اقتدار کے اختتام کا علامتی اشارہ بن گیا۔ یہ تصویر، جس میں جسٹن ٹروڈو کو دونوں ہاتھوں سے اپنی کرسی اٹھائے زبان چڑاتے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ جہاں انکے حامیوں نے انکی خوشدلی کی داد دی تو مخالفین نے اس تصویر کو اپنے اپنے اندازسے شیئر کیا۔ یاہو کے مطابق کچھ لوگوں نے لطیفے بھی بنائے، اور ان پر آخری بار کینیڈا اسیکچھ ’چوری‘ کرنے کا الزام لگایا۔ ایک سیاسی کالم نگار برائین للی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ جب کوئی بھی رکن دارالعوام سے جاتاہے تو انہیں اپنی کرسی، اپنی نشست اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوئی ہے؟ مجھے یہ ایک عظیم روایت معلوم ہوتی ہے، جس کی میں حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹروڈو کی ایک عجیب تصویر ہے۔ اس کے علاوہ، ممکنہ طور پر عنقریب الیکشن کی ایک اور علامت۔