جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم آئرلینڈ روانہ

   

نئی دہلی۔ جسپریت بمراہ کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے لیے منگل کی صبح آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئی۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی آئرلینڈ روانگی کی تصاویر جاری کی ہیں۔ بی سی سی آئی کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے ٹیم کی روانگی کی تصاویر کا ایک سلسلہ بھی شیئرکیا، جس میں بمراہ، رتوراج گائیکواڈ، پرسدھ کرشنا، رنکو سنگھ اور شیوم دوبے شامل ہیں۔ ہندوستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 23 اگست کو ڈبلن کے مالہائیڈ کرکٹ کلب گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان اور آئرلینڈ نے جون 2022 میں دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی جس میں مہمانوں نے سیریز 2-0 سے جیت لی تھی، حالانکہ میزبان ٹیم جیت کے قریب پہنچ گئی تھی۔تجربہ کار فاسٹ بولربمراہ کی واپسی کے ساتھ سیریز میں اہم ہوگی، جو 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری مقابلہ ہونے کے بعد سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ فاسٹ بولرکو پہلی بار ٹی20 ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ۔ علاوہ ازیں کرناٹک کے فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا نے بھی فریکچر کی وجہ سے اگست 2022 سے باہر ہونے کے بعد واپسی کی ہے۔ روتوراج گائیکواڈ، جنہیں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی نوجوان ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے، سیریز میں بمراہ کے نائب ہوں گے۔ دورہ آئرلینڈ کے لیے رنکو سنگھ، جیتیش شرما، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر اور شہباز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے، روتوراج گائیکواڑکو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی اسکواڈ: جسپریت بمراہ (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، واشنگٹن سندر، شیوم دوبے، شہباز احمد، سنجو سیمسن، جیتیش شرما، روی بشنوئی، پرسدھ کرشنا، ارشدیپ سنگھ، مکیش کماراور اویس خان۔