جسیکا لال قتل کیس کا مجرم منو شرما جیل سے رہا

   

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) منو شرما جو 1999 کے سنسنی خیز جسیکالال قتل کیس میں عمر قید کی سزا بھکت رہا تھا، اسے تہاڑ جیل سے پیر کو رہا کردیا گیا۔ ڈائرکٹر جنرل (پریزنس) سندیپ جیول نے آج بتایا کہ شرما کی قبل از وقت رہائی کو لیفٹننٹ گورنر دہلی انیل بائیجل نے منظور کیا۔ سابق مرکزی وزیر ونود شرما کے بیٹے منو کو دہلی سنٹینس ریویو بورڈ کی سفارش ملی۔