کولمبو ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار سنچری بھی اسکورکی ہے ۔اب سری لنکا سے ہی بابر اعظم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس نے ان کے مداحوں کے پھر سے دل جیت لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد دراصل بابر اعظم کا نمازکی ادائیگی جلدی کرنے کے لیے اصرار مداحوں کو بھاگیا ہے۔ میچ کے بعد بابر اعظم نے منتظمین سے درخواست کی انٹرویوز جلدی کرلیں کیونکہ نماز کے لیے دیر ہو رہی ہے۔ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد ان کو انٹرویو دینا تھا جس میں تاخیر پر بابر اعظم نے منتظمین سے کہا کہ اس مرحلے کو تیزکریں کیونکہ نماز میں تاخیر ہورہی ہے۔ بابر کا نماز کیلئے اشارہ کرنے کا ویڈیو اس وقت وائرل ہے ۔ یاد رہے کہ اس سال انہوں نے اپنی والدہ کے ہمراہ حج بھی اداکیا ہے۔