’جماعت اسلامی جموں کشمیر‘ پر پابندی طاقت کا مظاہرہ ‘ محبوبہ مفتی

   

سرینگر۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ‘جماعت اسلامی جموں کشمیر’ پر مرکزکی طرف سے پانچ سالہ پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیر کے سیاسی مسئلے کے تئیں طاقت پر مبنی مظاہرہ کی مثال ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کے ذریعے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد پانچ سالہ پابندی کی مذمت کی اور کہا ‘جمہوریت خیالات کے اختلاف کا نام ہے ، جماعت اسلامی پابندی قابل مذمت ہے اور یہ مرکز کی طرف سے جموں کشمیر مسئلے سے نمٹنے طاقت کے استعمال کی ایک اور مثال ہے۔