جماعت اسلامی پر پابندی دراصل مرکز کا انتقام : پی ڈی پی

   

سرینگر۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے مرکز پر الزام لگایا کہ وادی میں جماعت اسلامی پر پابندی دراصل مرکز کی جانب سے انتقام کے مماثل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں انتقامی ماحول ہے اور اسی ضمن میں جماعت کے نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے حالانکہ جماعت اسلامی سماجی و سیاسی تنظیم ہے اور یہ دراصل نظریاتی جماعت ہے اور نظریات کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں میں ٹھونسا نہیں جاسکتا۔