جماعت اسلامی پر پابندی کے خطر ناک نتائج ہونگے: محبوبہ مفتی

,

   

سری نگر(سیاست ڈاٹ کام)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی حمایت میں ڈٹ گئیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک سوشل و سیاسی جماعت ہے ،اس کی نمایاں خدمات ہیں ،ان کے اسکولوں سے پوزیشن ہولڈرز بچے نکلتے ہیں ،ان کے بڑے فلاحی کام ہیں جن سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں۔جماعت اسلامی ایک خیال ہے ،ایک نظریہ ہے، نظریے کو پکڑ کر قید نہیں کیاجاسکتا، آپ ان پر پابندی لگا کر انہیں جیلوں میں ڈال رہے ہیں،اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔گزشتہ روزتقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت جس طرح جماعت اسلامی کیخلاف کارروائی کررہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی زمین کو جیل خانہ مت بنائیں۔جمہوری ملکوں میں نظریات کی جنگ ہوتی ہے،آپ کے پاس اگر کوئی اچھا نظریہ ہے تو اس کو لے کر جنگ کریں۔جموں کشمیر کی زمین کو جیل خانہ مت بنائیں۔ہم نے بی جے پی کو نکیل ڈال کر رکھی ہوئی تھی ،ان کو یہ من مانی نہیں کر دی جو وہ آج کر رہے ہیں، آج کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جماعت اسلامی پر لگائی گئی پابندی کو ختم کیا جائے ،بند کیے گئے اسکول فوراًکھولے جائیں۔بھارت کوپابندی لگانی ہے تو ان پر لگائے جو ننگی تلواریں لیے پھررہے ہیں۔میر عمر فاروق پر پابندی لگانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

بالاکوٹ میں حملوں کی حقیقت دریافت کرنے پر قوم دشمنی کا الزام حیران کن : محبوبہ مفتی
سرینگر 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج کہاکہ جو افراد بالاکوٹ پر فضائی حملوں کی حقیقت دریافت کرتے ہیں وہ قوم دشمن کیسے ہوسکتے ہیں۔ اُنھیں حکومت کی جانب سے ایک ایسے وقت جبکہ انتخابات سر پر آگئے ہیں اور کاشتکار اپنے مسائل سے اور عوام بے روزگاری سے پریشان ہیں، اِس قسم کے الزامات حیران کن ہیں۔ اِن سے انتخابی رجحان تبدیل بھی ہوسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ فی الحال بالاکوٹ میں جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملے انتخابی اعتبار سے بی جے پی کے حق میں ہیں لیکن نریندر مودی کا یہ کہنا کہ اِس کی مخالفت کرنے والے قوم دشمن ہیںحیرت انگیز ہے۔ اُن کا یہ الزام عوام کا موڈ تبدیل کرسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں نے دہشت گرد کیمپوں پر فضائی حملوں کی حقیقت اِس لئے دریافت کی ہے کہ اِن حملوں پر پاکستان خوش نظر آتا ہے۔ مودی نے کہا تھا کہ اب اُنھوں نے فضائی حملوں کا ثبوت دریافت کرنا شروع کردیا ہے، اِس طرح وہ فوج کی حوصلہ شکنی کررہے ہیں۔