حیدرآباد: بی جے پی کے معطل لیڈر اور ایم ایل اے ٹی راجا سنگھ کے پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کو لے کر لوگوں میں غصہ ہے اور احتجاج بھی کیا جارہا ہے ۔ اس درمیان کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسد الدین اویسی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کو پرامن طریقہ سے نماز ادائیں اور پرامن طریقہ سے جمعہ کو منائیں ۔ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے کہا کہ کل جمعہ ہے اور جمعہ عید المومنین ہوتا ہے ، اس لئے سبھی سے گزارش ہے کہ آپ پرامن طریقہ سے اپنے محلہ اور مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کریں۔