جمعیتہ علماء ہند کے صدر محمود مدنی کی ایما پر متاثرین کی امداد

   

پرتاپ گڑھ ۔ جمعیتہ علماء ہند (محمود مدنی )بلا تفریق مذہب ملک میں ہر اس شخص کی امداد کرتی ہے ، جو پریشان حال ہیں ۔ملک میں جہاں جہاں کوئی حادثہ یا دیگر معاملہ پیش آیا وہاں جمعیت نے متاثرین کے تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اسی ضمن میں جمعیت کے صدر محمود مدنی کی ایما پر آج یہاں ماندھاتہ علاقے کے منیہو و برئی پور میں پولیس کے ذریعہ بلڈوز سے منہدم کرائے گئے مکانوں کے متاثرین مسلمانوں کو مالی تعاون کیا گیا ۔ جمعیتہ علماء ہند کے وفد کی قیادت کر رہے رکن مجلس عاملہ و سابق سکریٹری مولانا شبیر احمد مظاہری نے متاثرین کو مالی تعاون کے دوران مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ مولانا شبیر مظاہری نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ منہدم کیئے گئے مکانات کے معاملے میں جمعیتہ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی بہت سنجیدہ ہیں ،اور متاثرین کو ہر طریقے سے مالی و قانونی امداد فراہم کی جائے گی ۔