جمنا ندی میں طغیانی کے امکانات، پانی خطرے کے نشان سے اوپر

   

میدانی علاقوں کے رہنے والوں کیلئے 22 ہزار خیموں کی تنصیب
نئی دہلی ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جمنا ندی سہ شنبہ کے دن شہر میں شدید طلاطم خیز ہوگئی اور خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح 11 بجے دوشنبہ کے دن اس ندی کے پاٹ کی بلندی 206 میٹر ہوگئی جبکہ اس کے خط رے کے نشان کی حد 205.33 میٹر ہے۔ 10,000 سے زائد افراد جو ڈھلوانی علاقوں میں رہتے ہیں ، انہیں سرکاری ادارووں نے محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا ۔ 1978 ء میں ندی کے بانی کی سب سے زیادہ سطح 207.49 درج کی گئی تھی، جس سے قومی صدر مقام دہلی میں تباہ کن ط غیانی آئی تھی ۔ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو دیکھ کر دہلی کے حکام نے جمنا کے لوہے کے قدیم پل کو گاڑیوں اور ریل کی آمد و رفت کیلئے بند کردیا ہے۔ دوشنبہ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ پانی کی سطح میں مزید اضافہ کے امکانات پائے جاتے ہیں کیونکہ پڑوسی ریاست ہریانہ کے ہتھنی کنڈ سے مزید پانی چھوڑا جائے گا۔ سیلاب و طغیانی کے میدانوںمیں رہنے والوں کیلئے دہلی حکومت کی ایجنسیوں نے محتلف محفوظ مقامات پر 22 ہزار خیمے قائم کئے ہیں ۔