سری نگر: جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں بدھ کے روز سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے ، پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے منگل کی رات شوپیان کے میلہورہ علاقے میں ایک محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ، پھر فوج نے جوابی کارروائی کی اور بندوق سے فائرنگ شروع کردی۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس کارروائی میں اب تک دو شدت پسند مارے گئے ہیں ، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقتول عسکریت پسندوں کی شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔