جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کسی سے مخفی نہیں:محبوبہ مفتی

   

جموں: جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے منگل کے روز کہاکہ نوکریوں میں ہو رہی دھاندلیوں پر بھی بات کرنے کا حق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کو اب گھروں میں بات کرنے اور اپنی آواز بلند کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے ۔ ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے راجوری میں اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سال 2002میں حالات بڑے خراب تھے ، لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل تھا لیکن مرحوم مفتی محمد سعید نے حالات کو معمول پر لانے کی خاطر اُس وقت کے وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ اٹل بہاری واجپائی نے مفتی محمد سعید کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر کے حالات کو معمول پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جو جموں وکشمیر کی صورتحال ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہے ۔