جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی قائدین کے کئی جائیدادیں سربمہر

   

سرینگر ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں حکام نے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والی کئی جائیدادوں کو سربمہر کردیا ہے ۔ جماعت کے بعض کارکنوں کی رہائش گاہوں پر بھی مہر لگادی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مرکز ی حکومت نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی ہے ۔ کئی عسکریت پسند گروپس کے ساتھ اس کی وابستگی کی بنیاد پر جماعت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ اس کارروائی سے وادی میں افراتفر ی پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ وادی کشمیر میں جمعہ کی رات سے جماعت پر مختلف قائدین اور بعض کارکنوں سے تعلق رکھنے والی رہائش گاہوں کو سربمہرکردیاگیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے کئی قائدین کے بنک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کردیا گیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے جماعت اسلامی قائدین کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی فہرست بھی طلب کی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا یہ اقدام این آئی اے کی جانب سے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کئے جانے کا نتیجہ تو نہیں ہے ۔