نئی دہلی: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 سیٹوں پر ووٹنگ میں 57.31 فیصد ووٹروں نے اپنے وو۶ء کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ۔ اس مرحلے میں 25.78 لاکھ ووٹرز میں 13.12 لاکھ مرد، 12.65 لاکھ خواتین اور 53 ٹرانس جینڈر ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے ۔ ان میں پہلی بار حق رائے دہی حاصل کرنے والے 18 سے 19 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 1.20 لاکھ سے زیادہ تھی۔ دوسرے مرحلے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 57.31 فیصد ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلے ۔