سری نگر : جموں و کشمیر کے شوپیان علاقہ میں فوجی جوان او ر دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کارکنان کے درمیان مسلح تصادم ہوا ۔ اس انکاؤنٹر میں جیش محمد کے دو کارکن ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق فوجی سکیوریٹی کو اطلاع ملی کہ شوپیان میں ۳؍ عسکریت پسند موجود ہیں جس پر فوج نے اس علاقہ میں کارڈن سرچ انجام دیا۔ فوجی عہدیداران کے مطابق یہ کارڈن سرچ آپریشن اس وقت فائرنگ تبادلہ میں تبدیل ہوگیا جب دہشت گرد تنظیم کارکنان ہم پر فائرنگ کرنا شروع کردی ۔
اس کے جواب میں ہم نے بھی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں بندوقیں او ر گولہ باری ضبط کیا گیا ۔
واضح رہے کہ دو دن قبل ہی ہندوستان نے پاکستان کی سرزمین پر موجود جیش محمد کے تربیتی کیمپ کو بموں سے اڑا دیا تھا ۔ جس میں تقریبا ۳۰۰؍ دہشت گرد مارے جانے کی اطلاع ہے ۔ 1971ء کے بعد اس طرح کا پہلا حملہ ہے ۔