جموں و کشمیر میں4.9شدت کازلزلہ

   

بھدروا/جموں ۔ 8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) زلزلہ کا ایک جھٹکہ جس کی شدت ریکٹر پیمانہ پر 4.9ریکارڈ کی گئی ، ڈوڈاہ اور کیشتوار ( وادی چناب) میں محسوس کیا گیا ۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے بھی اطلاع نہیں ملی ۔ ایس ایس پی ممتاز احمد نے کہا کہ زلزلہ 8:04منٹ صبح محسوس کیا گیا اور چند سیکنڈس جاری رہا ۔ عوام میں دہشت پھیل گئی اور وہ اپنی قیامگاہوں سے باہر آگئے ۔ زلزلہ کا مبدہ 33درجہ شمالی ارض بلد اور 67.1مشرقی تول بلد پر واقع تھا ۔ یہ بھدروا ۔ ہماچل پردیش کی سرحد پر آیا ۔ ایک ترجمان کے بموجب محکمہ موسمیات نے اس کا انکشاف کیا ۔

ہماچل پردیش میں3.4شدت کا زلزلہ
شملہ ۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام)3.4 شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں اتوار کے دن محسوس کیا گیا ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ زلزلہ کا مبدہ چمبا کے شمال مشرق میں صفر کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ ڈائرکٹر شملہ محکمہ موسمیات منموہن سنگھ نے کہا کہ زلزلہ کی شدت 3.4 درجہ کی گئی اور جھٹکہ 5:30بجے آج محسوس کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ کے جھٹکے ضلع کے متصلہ علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔ ہماچل پردیش کے اکثر علاقے بشمول ضلع چمبا زلزلے کے لحاظ سے انتہائی حساس علاقہ ہے ۔ جسے جغرافیائی زبان میں زلزلے کے جھٹکوں کا ’’آتشی علاقہ ‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ ان علاقوں میں کسی بھی وقت جھٹکے محسوس کئے جاسکتے ہیں ۔