جموں و کشمیر کے سمبا ضلع میں نوزائیدہ کی جنس کی جانچ کرنے والے گرفتار

   

جموں۔5ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تین پنجابیوں کو جموں و کشمیر کے ضلع سمبا میں غیر قانونی طور پر شکم مادر میں موجود بچے کی جنس کی جانچ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔ رنجیت سنگھ ، راجندر کور اور پرم جیت کور کو گھاگول علاقہ کے ایک گھر پر دھاوے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ یہ بات پولیس کے ایک ترجمان نے بتائی ۔ پولیس نے چہارشنبہ کو اس سلسلہ میں ایک الٹرا ساؤنڈ مشین اور دیگر طبی آلات بھی ضبط کئے جو اس مقصد کیلئے استعمال کئے جارہے تھے ۔ ملزمین کا تعلق پنجاب کے شہر گرداسپور سے بتایا گیا ۔ یہ لوگ جموں و کشمیر میں ایک کرائے کے گھر سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ۔ دھاوے کے دوران سنگھ کی کار سے تیز دھار والے اسلحہ بھی دستیاب ہوئے ۔ پولیس نے ان تینوں کے خلاف پیدائش سے قبل جنس کے تعین کی غیرقانونی جانچ کے قانون کے تحت کیس درج کرلیا ۔