جموں و کشمیر کے وزراء مختلف شہروں کو روانہ:عمر عبداللہ

,

   

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کابینی وزرا کو ملک کے مختلف شہروں کیلئے روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کے ان دوروں کا مقصد متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ کوششوں کو مربوط کرنا اور جموں و کشمیر کے باشندوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے ۔واضح رہے کہ پہلگام سانحہ کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔وزیر اعلیٰ نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ فی الوقت ملک کی دیگر ریاستوں میں جموں وکشمیر کے طلباء اور تاجروں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے مقصد سے ، میں نے اپنے کابینہ کے وزراء کو ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کیا ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ وزرا کے ان دوروں کا مقصد متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ کوششوں کو مربوط کرنا اور جموں و کشمیر کے باشندوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانا ہے ۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر حکومت اپنے شہریوں کے لئے کہیں بھی اور ہرجگہ کھڑی رہے گی’۔عمر عبداللہ نے گذشتہ روز کہا کہ جموں وکشمیر حکومت ان ریاستوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں سے کشمیری طلبا کو دھمکیاں دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان ریاستوں میں اپنے ہم منصب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی رابطے میں ہوں اور ان سے اضافی احتیاط برتنے کی درخواست کی ہے ۔